انساني دنيا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر.pdf
للمؤلف: ابو الحسن علي الندوي
انساني دنيا پر مسلمانوں کے عروج وزوال کا اثر:
سُني نہ مصر و فلسطيں ميں وہ ا ذا ں ميں نے ديا تھا جس نے پہاڑوں کو رعشہء سيماب
وہ سجدہ روح زميں جس سے کانپ جاتي تھي اُسي کو آج ترستے ہيں منبر و محراب اقبال
پيش نظر کتاب مفکّر اسلام سيد ابو الحسن علي ندوي- رحمہ اللہ - کي وہ شہرہ آفاق تصنيف ہے جس ميں انہوں نے دنيائے انساني پر مسلمانوں کے عروج وزوال کي خونچکاں داستان رقم کي ہے? آپ نے ان نقصانات وخساروں کي نشاندہي فرمائي ہے جو مسلمانوں کے تنزّل و زوال اور دنيا کي قيادت و رہنمائي سے کنارہ کش ہوجانے سے انسانيت کو پہنچے? چنانچہ اس مقصد کيلئے آپ نے عام انساني تاريخ ، نيز اسلامي تاريخ کا اجمالي جائزہ ليا اور دکھا يا کہ محمد صلي اللہ عليہ وسلم کي بعثت کس جاہلي ماحول ميں ہوئي ، اور انسانيت کس پستي کو پہونچ چکي تھي، پھر آپ کي دعوت اور حسن تربيت کے نتيجے ميں کس طرح کي امّت تيار ہوئي جس نے دنيا کي زمام حکومت اپنے ہاتھ ميں لي ، اور اسکے اقتدار اور امامت کا دنيا کي تہذيب اور زندگي اور لوگوں کے رجحانات اور کردار پر کيا اثر پڑا ، کس طرح دنيا کا رخ ہمہ گير خدا فراموشي اور مجموعي جاہليت سے ہمہ گير خدا پرستي اور اسلام کي طرف تبديل ہوا ، پھر کسطرح اس امت ميں انحطاط اور زوال کا آغاز ہوا اور اسکو دنيا کي امامت اور قيادت سے عليحدہ ہونا پڑا، اور کس طرح يہ قيادت کمزور اور غافل خدا شناسوں کے ہاتھ سے نکل کر طاقتور ناخدا شناس اور مادّہ پرست يورپ کي طرف منتقل ہوگئي ، اور يورپ کے اقتدار اور اسکي قيادت نے دنيا پر کيا اثر ڈالا اور زندگي کو کس طرح متاثر کيا ، دنيا کا رخ کيا ہے ، اور مسلمانوں کي کيا ذمہ داري ہے ، اور وہ اس ذمہ داري سے کس طرح عہدہ بر آ ہو سکتے ہيں، ان تمام سوالات کے تشفي بخش جوابات اس کتاب کا موضوع ہيں?
الدين الإسلامي -> كتب إسلامية متنوعة
تفاصيل كتاب انساني دنيا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر.pdf
للمؤلف: ابو الحسن علي الندوي
التصنيف: المكتبة الاسلامية -> كتب إسلامية بلغة أردو
نوع الملف: pdf
أضيف بواسطة: Y4$$3R N3T
بتاريخ: 20-10-2018
عدد مرات التحميل: 0
مرات الارسال: 28
عرض جميع الكتب التي أضيفت بواسطة: Y4$$3R N3T
عرض جميع الكتب للمؤلف: ابو الحسن علي الندوي